the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
6لاکھ مالیت کے طلائی زیوارات ضبط ۔کرائم اے سی پی ایشورراؤ کی پریس کانفرنس ۔ اپنی توجہ کو دوسری جانب مبزول کرکے سرقہ کرنے والی بین ضلعی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔اس کے پاس سے ضبط کئے گئے 6لاکھ مالیت کے 210گرام طلائی زیوارات کو مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن میں کرائم اے سی پی ایشور راؤ نے اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا ۔اے سی پی کے مطابق ریاست آندھراپریش ،گنٹور ضلع نتناپلی منڈل سے تعلق رکھنے والی گنجا پدما ،شوہر پلا راؤ ،اور ان کے افراد خاندان نے سرقہ کرنے کو ہی اپنا پیشہ بنالیا ہے ۔پدمانامی خاتون حال ہی میں حیدر آباد آکر خواتین کو اپنی توجہ دوسری جانب کراکر سرقہ کی واردات کو انجام دے رہی تھی ۔2014جنوری میں ورنگل شہر کے ہنمکنڈہ بس اسٹیشن میں بس چڑھنے کے دوران دو خواتین کے پرس کا سرقہ کیا تھا ۔اسی طرح ہنمکنڈہ ،پولیس اسٹیشن ،حیدر آباد کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن ،ورنگل ملز کالونی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کئی سرقہ کی وارداتوں کو انجا م دینے پر پولیس نے اسے پکڑ کر



جیل کو منتقل کیا ۔جیل سے رہا ہونے کے بعد پدما نے دوبارہ سرقہ کرنا شروع کیا ۔جاریہ ماہ کے 9تاریخ کو ملز کالونی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ملبوسات کا کام انجام دینے والی ایک خاتون کے پاس جاکر یہ کہا اور تشہیر کی کہ یہ یہاں گڑے کی کھدائی کرنے آئی ہے اس دوران اسے سونے کا بلا بر آمد ہوا ۔اس نے یہ کہا کہ اسے حیدر آباد جانے کے لئے روپیوں کی ضرورت ہے یہ سونے کا بلا رکھ کر روپیے فراہم کریں یا پھر تھوڑا سونا دے دیں تو یہ چلے جائیگے اس طرح سے اس خاتون کو اپنے جال میں پھنسا لیا ۔پدما کی بات پر بھروسہکرتے ہوئے اس خاتون نے 10گرام طلائی زیوارات اس کے حوالے کیا ۔پدما نے اپنے پاس موجود طلائی زیوارات کو ورنگل چوراستہ میں فروخت کرنے کی غرض سے آئی پولیس کو اطلاع ملنے پر کرائم اے سی پی ایشوررراؤ کی ہدایت پر پولس عملہ نے اس خاتون کی نشاندہی کی اور اس کی تنقیح کرنے پر اس کے پاس سے طلائی زیوارات بر آمد ہوئے ۔اسے دریافت کرنے پر اس نے تمام جرموں کو اعتراف کرلیا ۔اس موقع پر پولیس ملازمین موجود تھے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.